English   /   Kannada   /   Nawayathi

ان شاء اللہ کو جرمن زبان میں شامل کرلیا گیا

share with us

برلن:07جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)عربی زبان کے کلمے ان شاء اللہ کو جرمن لغت میں شامل کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں کثرت استعمال کے سبب مقامی زبان کو توسیع دیتے ہوئے ان شاء اللہ کو جرمن لفظ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

جرمن کی سرکاری لغت ڈیوڈن کے ڈجیٹل ایڈیشن میں ان شاء اللہ کو باضابطہ طور پر شامل کرلیا گیا ہے جبکہ تحریری ایڈیشن میں شامل کرنے کی تاریخ ابھی نہیں بتائی گئی ہے۔

جرمنی میں اس سے پہلے بھی دیگر زبانوں کے الفاظ کو لغت میں شامل کیا جاچکا ہے جس میں ترک لفظ ’اوہا‘ بھی شامل ہے۔ ان شاء اللہ کا مطلب ہے اگر اللہ نے چاہا۔ مسلمان جب کسی کام کا ارادہ کرتے ہیں تو ساتھ میں ان شاء اللہ بھی کہتے ہیں جس سے مراد ہوتا ہے کہ اگر اللہ نے چاہا تو میں یہ کام کروں گا۔

بعض لوگ ”ان شاءاللہ” کو ملا کر انشاء اللہ” لکھتے ہیں۔ ماہرین لغت کے مطابق ایسا کرنا غلط ہے کیونکہ اس سے اس کے معنی تبدیل ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ان شاء اللہ کا لفظ جرمنی سے قبل انگریزی سمیت دیگر زبانوں کی لغتوں میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا