English   /   Kannada   /   Nawayathi

جکارتہ میں سیلاب سے ہلاکتیں 66 تک پہنچ گئیں

share with us

 

جکارتہ:06جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشی دارالحکومت جکارتہ میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے ہونے والی ہلاکتیں چھیاسٹھ تک پہنچ گئی ہیں۔ ان ہلاکتوں میں نو جکارتہ شہر میں اور بقیہ ستاون قریبی نواحی علاقوں میں ہوئیں۔ ہلاکتوں کی وجوہات میں پانی میں بجلی کے کرنٹ کی موجودگی اور مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنا شامل ہیں۔ شدید بارشوں سے جکارتہ شہر کی ایک سو بیاسی نواحی بستیوں ميں سیلاب کی سی صورت حال ہے۔ تقریباً چار لاکھ افراد گھر بار چھوڑ کر عارضی مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نے بتایا ہے کہ مختلف علاقوں میں سیلاب کی سطح گزشتہ جمعے سے گھٹنا شروع ہو گئی ہے۔ سن 1866 کے بعد جکارتہ میں ميں ہونے والی يہ شدید ترين بارش تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا