English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب : المعرفہ یونیورسٹی میں چھت گرنے سے ۲ کی موت

share with us

ریاض:18دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں المعرفہ یونیورسٹی کی پارکنگ کی چھت گرنے کی وجہ سے دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ 13 دیگر زخمی ہو گئے۔ سول ڈفینس سروس نے یہ اطلاع دی ہے۔

سول ڈفینس سروس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا،’ ریاض کے ضلع دریا میں منگل کے روز المعرفہ یونیورسٹی کی پارکنگ کی چھت گرنے کے سبب دو افراد کی موت ہوگئی اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔ زیادہ تر زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد چھٹی دے دی گئی‘۔ سول ڈفینس سروس نے یونیورسٹی کی عمارت کی اونچی دیوار کے پاس سروس کے اہلکاروں کی اُن تصاویر کوشیئر کیا ہے جن میں وہ لوگوں کو نکالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا