English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحرین میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا سعودی عرب میں جرمانہ

share with us

ریاض/منامہ :17دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع) بحرینی محکمہ ٹریفک نے مستقبل میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے خلیجی ممالک کے شہریوں کو ان کے ملک میں ہی چالان بھرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرینی محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں اگر کسی سعودی شہری نے بحرین میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تو اسے جرمانے کی رقم سعودی محکمہ ٹریفک کو ادا کرنا ہوگی۔

بحرینی حکام کی جانب سے یہ فیصلہ ورزی کرنے والے افراد کو جرمانے کی ادائیگی میں سہولت دینے اور کارروائی کر منطقی انجام تک پہنچانے کےلیے کیا گیا ہے۔

ترجمان بحرین محکمہ ٹریفک فایز امین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بحرین کو سعودی عرب سے ملانے والے کنگ فہد پُل پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جسے پُل پر نمٹانے سے بہتر ہے کہ سعودی شہریوں کو جرمانہ سعودی محکمہ ٹریفک کی مدد سے سعودی عرب میں ہی کیا جائے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ریاست میں حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے والوں کی نگرانی کےلیے کیمرے نصب کیے گئے۔

انہوں نے عرب خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس حوالے سے عوام کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا کہ حد رفتار سے تیز گاڑی چلانے والے افراد جرمانہ ہوگا جبکہ مختلف مقامات کے لیے انتہائی رفتار بھی متعین کردی گئی تھی۔

فایز امین کا کہنا تھا اگر کسی سعودی شہری نے بحرین میں کوئی ٹریفک خلاف ورزی کی تو اسے بحرین سفر سے روکا نہیں جائے گا تاہم ٹریفک خلاف ورزی پر جرمانہ سعودی محکمہ ٹریفک کے ذریعے وصول کرلیا جائے گا اور جرمانہ معاف نہیں ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا