English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلپائن میں 6٫9 شدت کا زلزلہ ، 4 افراد ہلاک

share with us

فلپائن کے جنوبی حصوں میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے اب تک چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔ مختلف شہروں اور قصبوں میں کئی عمارتوں کے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب بحرالکاہل سونامی مرکز نے بتایا کہ زلزلے کے بعد سونامی پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

 امریکی ارضیاتی سروے کا  بھی کہنا ہے کہ  زلزلے کا مرکز ڈاو او شہر سے جنوب مغرب کی سمت 56کلومیٹر کے فاصلے  پر53 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا