English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ، سو سالہ سمجھوتے کے اعلان میں عجلت کر سکتا ہے

share with us

:16دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ، اسرائیل میں ماہِ مارچ میں متوقع انتخابات سے قبل 'سو سالہ سمجھوتے' کا اعلان کر سکتا ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیا مین نیتان یاہو  کی لیکوڈ پارٹی کے حامی اخبار اسرائیل ہائم کے مطابق امریکی انتظامیہ کا خیال ہے کہ اسرائیل میں متوقع تیسرے انتخابات میں بھی نیتان یاہو یا پھر نیلے سفید اتحاد کے چئیرمین بینی گانٹز کے حق میں کوئی حتمی نتائج حاصل نہیں ہو سکیں گے نتیجتاً حکومت قائم نہیں ہو سکے گی۔

اخبار نے کہا ہے کہ امریکہ میں نومبر 2020 میں متوقع انتخابات قریب آ رہے ہیں جس کی وجہ سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیل میں نئی حکومت کا انتظار کئے بغیر، "سو سالہ سمجھوتے " کے اعلان میں عجلت  کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے داماد ڈیوڈ کشنر کے تیار کردہ پلان کا اعلان دسمبر 2018 میں  اسرائیلی پارلیمنٹ کے قبل از وقت انتخابات کی وجہ سے خود کو تحلیل کرنے اور اپریل 2019 کے قبل از وقت انتخابات کی وجہ سے متعدد دفعہ ملتوی  کیا گیا ہے۔

دعوے کے مطابق ٹرمپ نے "سو سالہ سمجھوتہ" پلان اسرائیل ۔فلسطین مسئلے کے حل کے لئے تیار کیا ہے ۔ پلان بیت المقدس کو مکمل طور پر یہودیوں کے حوالے کرنے  اور دریائے اردن کے مغربی کنارے  کی غیر قانونی یہودی بستیوں کے ایک بڑے حصے کو برقرار رکھنے  جیسی متعدد فلسطین مخالف شقوں پر مبنی ہے۔

علاوہ ازیں پلان میں اسرائیل کی  طرف سے  جلا وطن کئے گئے 6 ملین کے لگ بھگ فلسطینی مہاجرین  کی واپسی کے حق سے متعلق بھی خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے اس سمجھوتے کو "سو سالہ طمانچہ " قرار دیا ہے ۔ سمجھوتہ بعض مالی معاونتوں کے علاوہ کوئی ایسی شق نہیں رکھتا کہ جو   فلسطینی عوام  کے حق میں ہو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا