English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھوک ہڑتال فلسطینی قیدی اسپتال میں بھی زنجیروں میں بند

share with us

:16دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسلسل 85 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری احمد زھران کی اسرائیلی جیل میں زندگی شدید خطرات سے دوچار ہوچکی ہے۔ اسیر زھران کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بستر علالت میں بھی اسے زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ قدری ابو بکر نے کہا کہ غرب اردن کے علاقے دیر ابو مشعل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی بھوک ہڑتال اسیری احمد زھران کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ اسیران زھران کو 'کابلان' اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اسے کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی ہے۔ اس کا وزن 30 کلو گرام تک کم ہوگیا ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق 42 سالہ اسیر شادی فیصل موسیٰ کو الرملہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت اب بہتر ہے۔ شادی موسیٰ غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوبی علاقے مرکہ کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے بھی انتظامی قید کے خلاف کئی ہفتوں سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا