English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی ماحولیاتی کانفرنس، ناکامی کے خطرات کا شکار

share with us

:14دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کی ماحولیات سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس COP25 کو مذاکرات کاروں کے درمیان اختلافات اور تقسیم کے تناظر میں ناکامی کے خطرات کا سامنا ہے۔ گزشتہ شب جاری مذاکرات کے بعد بھی مختلف ممالک کے درمیان متعدد معاملات پر اختلافات بدستور موجود ہیں۔ میڈرڈ میں دو دسمبر سے جاری اس کانفرنس کو جمعے کے روز ختم ہونا تھا، تاہم کسی اتفاق رائے تک نہ پہنچ پانے کی وجہ سے یہ کانفرنس گزشتہ شب جاری رہی۔ اس کانفرنس کا مقصد پیرس میں سن 2015 میں طے پانے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے کے تناظر میں ایک متفقہ لائحہ عمل وضع کرنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا