English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیٹو اجلاس سے قبل ٹرمپ اور ماکروں میں تکرار

share with us

لندن:04 دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)مغربی دفاعی اتحادی نیٹو کے ستر برس مکمل ہونے پر لندن میں آج شروع ہونے والے اہم اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدرایمانوئل ماکروں کے درمیان زبانی جنگ تیز ہوگئی ہے۔

فرانسیسی صدر ماکروں ں نے نیٹو سے صلاح و مشورہ کے بغیر امریکا اور ترکی کے ذریعے شمال مشرقی شام سے افواج ہٹانے پر نکتہ چینی کی تھی اور کہا تھا کہ اس اقدام سے انتہا پسند گروپ 'اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کو نقصان پہنچے گا۔ ماکروں نے اس فیصلے کے بعد کہا تھا کہ نیٹو 'ذہنی طورپر مفلوج‘ ہوچکا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماکروں کے بیان پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا، ”یہ ایک انتہائی احمقانہ بیان ہے، یہ انتہائی توہین آمیز بھی ہے اور نہایت خطرناک بھی۔ صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ نیٹو کی ضرورت فرانس کو ہے۔

تاہم ماکروں نے اپنی بات پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی دفاعی اتحاد اس بات پر سنجیدہ نہیں ہے کہ اسے اپنی توجہ اہم اسٹریٹیجک امور پر مرکوز کرنی چاہیے۔ ماکروں کا کہنا تھا، ”ہمارے لیے دہشت گردی کی وہی تشریح درست نہیں ہے جو دوسرے سمجھتے ہیں۔ جب میں ترکی کو دیکھتا ہوں تو پاتا ہوں کہ وہ انہیں لوگوں کے خلاف لڑ رہا ہے جنہوں نے داعش کے خلاف ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جنگ کی تھی۔" فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ دراصل ایک اسٹریٹیجک معاملہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا