English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین نے امریکی بحری بیڑے کے ہانگ کانگ سرکاری دورے کو ملتوی کر دیا

share with us

:03 دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)چین نے ہانگ کانگ انسانی حقوق  اور ڈیموکریسی قانون  کے جواب میں امریکہ کے بحری بیڑے  کے ہانگ کانگ  سرکاری دورے کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چین وزارت خارجہ کی ترجمان ہُوآ چُن یِنگ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی دونوں شاخوں سے منظور ہونے والا ہانگ کانگ انسانی حقوق اور ڈیموکریسی قانون ہانگ کانگ کے اندرونی معاملات میں سنجیدہ سطح کی مداخلت ہے۔

ہُوآ نے کہا ہے کہ اس کے جواب میں ہم امریکی بحری بیڑے کے جہازوں اور طیاروں کے ہانگ کانگ سرکاری دورے کو ملتوی کر دیں گے۔ اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں ہانگ کانگ میں احتجاجی مظاہروں کے معاملے میں خراب کارکردگی  کا مظاہرہ کرنے والی سِول سوسائٹیوں، قومی ڈیموکریسی وقف، قومی ڈیموکریٹک انسٹیٹیوٹ ، انسانی حقوق مانیٹرنگ ایجنسی  اور ان سے مشابہہ دیگر اداروں  پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ کے آخر میں ، کانگریس کی دونوں شاخوں سے پاس ہونے کے بعد منظوری کے لئے ان کے پاس آنے والے ہانگ کانگ انسانی حقوق اور ڈیموکریسی قانون پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ قانون ہانگ کانگ مظاہروں  کے خلاف  تشدد اور انسانی حقوق  کی خلاف ورزیوں  کے ذمہ دار چینی حکام  پر پابندیوں کے اطلاق پر مبنی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا