English   /   Kannada   /   Nawayathi

فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے پلاسٹک بیگز کی جگہ پتوں کا استعمال

share with us

یکم دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں تیزی کے ساتھ رونما ہوئیں اور مختلف ممالک میں فضائی آلودگی بھی شدت اختیار کرگئی، کلائمٹ چینج پر نظر رکھنے والے ماہرین موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کی سب سے بڑی وجہ پلاسٹگ بیگز کو قرار دیتے ہیں۔

دنیا بھر میں پلاسٹک ایک ایسے عفریت کی صورت میں سامنے آیا ہے جو زمین‘ ہوا اور سمندروں کو یکساں طور پر متاثر کررہا ہے لیکن اب بین الاقوامی سطح پر تمام ممالک نے اس مسئلے سے جان چھڑانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین، ویتنام، تھائی لینڈ کے مختلف بازاروں میں اب خریداروں کو سامان پلاسٹک کے تھیلے کے بجائے کیلے کے پتوں میں دیا جاتا ہے۔

مذکورہ ممالک میں پلاسٹک بیگز استعمال کرنے پر سختی سے پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو کڑی سزا دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سالانہ ایک ارب سے زائد پلاسٹک بیگز استعمال ہوتے تھے جن میں سے ایک شاپر کو بالکل ختم ہونے میں لاکھوں سال لگ جاتے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا