English   /   Kannada   /   Nawayathi

میکسیکو ۔ امریکہ سرحد پر جھڑپ، 14 افراد ہلاک

share with us

یکم دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)میکسیکو کی امریکہ  کے ساتھ سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست کوائیلا کے گورنر میگوئیل ریکوئیلمے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مسلح افراد ٹرکوں کے ساتھ  ویلا یونین قصبے   پر حملہ آور ہوئے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ کی عمارتوں پر حملہ کیا جس پر وفاقی حکام نے جوابی کاروائی کی۔

حملہ آوروں اور سکیورٹی  فورسز کے درمیان جھڑپ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اور بعض بلدیہ اہلکار لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ریکوئیلمے نے کہا ہے کہ حالات معمول  پر آنے تک سکیورٹی فورسز قصبے میں موجود رہیں گی۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلح حملہ آور شمال مشرقی کارٹیلی کے رکن تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا