English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساحلی علاقوں میں بڑھتی گرمی سے عوام میں تشویش ،  23نومبر کو منگلور میں درجہئ حرارت 37سیلیس تک جاپہنچا 

share with us

منگلورو 25/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  اب جبکہ موسمِ سرما کی آمد آمد ہے، لیکن جنوبی ہندوستان کے کئی علاقوں میں گرمی کی شدت  موسمِ گرما کی یاد دلا رہی ہے  اور اس کو لے کر لوگوں کی پریشانیاں انہی کی زبانی پتہ چل رہی ہیں۔ نومبر میں اکثر ساحلی علاقوں میں سردی ہوتی ہے او ردرجہئ حرارت گھٹ کر 25،26تک آجاتا ہے لیکن امسال درجہئ حرارت میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی ہے۔ ساحلی اضلاع کے وہ علاقے جو پہاڑوں پر واقع ہے وہاں بھی معمول سے زیادہ گرمی محسوس کی جارہی ہے۔ اس کے اسباب جو بھی ہوں لیکن اس طرح کی گرمی سے آئندہ دنوں میں یہاں کے مکینوں کے لیے جن پریشانیوں کا سامنا کرنے پڑے گا وہ ظاہر ہے۔ کئی سالوں سے موسمِ گرما میں یہاں پانی کی شدید قلت ہو جاتی ہے  لیکن موسمِ سرما میں ہی شدید گرمی سے جن حالات کا تجزیہ کیا جارہاہے اس سے اللہ ہی محفوظ رکھے۔
     دوپہر کے وقت میں اب درجہئ حرات میں روز بروز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ نومبر کے سردی والے دنوں میں شہر بھٹکل میں گرمی 33ڈگری سے تجاوز کرچکی ہے وہیں منگلور اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہئ حرارت 36ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق 23نومبر کو منگلور سے قریب پنمبور میں درجہئ حرارت 37 ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا جو پورے ہندوستان میں سب سے زیادہ گرم دن رہا۔ ایرپورٹ پر عام طور پر 23.9ڈگری سیلیس درجہئ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے لیکن اسی روز یہاں 34.4ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا۔ 
    محکمہئ موسمیات کے مطابق ساحلی کرناٹکا میں 27اور 28نومبر کو بارش کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ تقریباً تین ہفتوں سے کسی بھی علاقہ میں بارش نہیں ہوئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا