:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

واشنگٹن:21نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی ایوان نمائندگان نے ہانگ کانگ کے حقوق سے متعلق بل پاس کرلیا اور امید کی جارہی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس بل پر دستخط کردیں گے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے ہانگ کانگ میں مظاہرین کی حمایت کے لیے دو بل پاس کرتے ہوئے چین کو انسانی حقوق سے متعلق خبردار کیا ہے۔ ’ہانگ کانگ ہیومن رائٹس اینڈ ڈیموکریسی ایکٹ‘ کے نام سے بل کو 417 ووٹ ملے اور بل کی مخالفت میں صرف ایک ووٹ آیا۔
خیال رہے امریکی سینیٹ کی جانب سے گزشتہ ماہ بھی ہانگ کانگ کی حمایت میں اسی قسم کا بل پاس کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان کی جانب سے پاس ہونے والے بل کو اب وائٹ ہاؤس بھیجا جائے گا جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اس بل کو منظور کریں یا چین سے جاری معاشی مذاکرات کے پیش نظر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس بل کو ویٹو کردیں۔
دوسری جانب ہانگ کانگ کی حمایت میں بل کی منظوری پر چین نے امریکا سے سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکا ہانگ کانگ میں مداخلت بند کرے کیوں کہ یہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |