English   /   Kannada   /   Nawayathi

مچھر داری ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپہ میں 10کلو سونا بھی برآمد 

share with us

بنگلور /چنئی 20/ نومبر 2019(فکروخبر /ذرائع)  انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے کروڑ کی ایک مچھردانی تیار کرنے والی ایکسپورٹ فرم پر چھاپہ کر وہاں سے 435کروڑ روپئے نامعلو م ذرائع سے آمدنی برآمد کی ہے۔تین روز کی تلاشی مہم کے بعد محکمہ نے 32.6کروڑ روپئے ضبط کیے گئے ہیں جو باکس میں چھپائے ہوئے تھے۔ محکمہ نے تلاشی مہم کے دوران 10کلو سونا بھی کمپنی کے حدود سے برآمد کیا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ کمپنی اپنے بنائے ہوئے مچھردانی مختلف ممالک میں درآمد کیا کرتے ہیں خصوصاً افریقی ممالک میں۔ سی بی ڈی ٹی کے ترجمان سور بھی اہلووالیا نے بتایا کہ ہم نے 15نومبر کو آئی ٹی ایکٹ کے دفعہ 132کے تحت کمپنی کے بیس مقامات پر چھاپہ مارکارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سب سے اہم چیز یہ سامنے آئی ہے کہ کمپنی نے جعلی بلوں کی مدد سے اپنی آمد کو چھپایا تھا۔ کئی سالوں سے کمپنی کے پروموٹرس نے اپنے اخراجات میں وہ اخراجات بھی دکھائے ہیں جو کبھی سامنے ہی نہیں آئے تھے۔ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایم سیوا سوامی نے کہا کہ 435کروڑ والی بات بے بنیاد ہے۔ ہم پوری جانکاری اس وقت سامنے لائیں گے جب ہمیں طلب کیا جائے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا