English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان بچے خوف میں زندگی گزار رہے ہیں، سیو دی چلڈرن

share with us

واشنگٹن:20نومبر2019(فکروخبر/ذرائع) بچوں کی عالمی امدادی تنظیم سیو دی چلڈرن نے کہا ہے کہ افغانستان میں بچوں کے بڑی تعداد جنگ سے براہ راست متاثر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک سروے میں شامل دو تہائی والدین نے کہا کہ ان کے بچے اسکول جاتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں کہ کہیں راستے میں کوئی دھماکا نہ ہو جائے، اسی طرح بچوں کو مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر بھی اغوا اور تشدد کا خوف رہتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس سروے میں شامل صرف تیس فیصد بچوں کا کہنا تھا کہ انہیں اسکول جاتے ہوئے ڈر نہیں لگتا۔

افغانستان کے علاقے سرائے پل سے تعلق رکھنے والی ایک 14 سالہ لڑکی نے بتایا کہ جب لڑائی شروع ہوتی ہے تو ہمارے گاؤں میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہتی ایسی صورت میں گھر سب سے زیادہ محفوظ ہوت اہے جس میں ہم کمروں کے کونے کونے میں چھپ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ بچوں کے حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، گوگل نے اپنا ڈوڈل بھی ان کے نام کردیا۔

بچوں کو ان کے حقوق کے ساتھ بہتر صحت اور طبی حقوق کے تحفظ کی آگاہی کیلئے بیس نومبر کو بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا