English   /   Kannada   /   Nawayathi

مالی: عسکریت پسندوں کے حملے میں 24 فوجی ہلاک

share with us

مالی:20نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک مالی میں ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم چوبیس فوجی مارے گئے ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق نائجر کی سرحد کے قریب ہونے والے اس حملے میں سترہ حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس حملے میں انتیس سرکاری فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مالی اور نائجر کی سرحد پر بین الاقوامی فوجی بھی تعینات ہیں جبکہ وہاں متعدد مسلمان عسکری گروہ بھی سرگرم ہیں۔ نومبر کے آغاز میں بھی تریپن فوجی مارے گئے تھے، جس کی ذمہ داری مقامی داعش نے قبول کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا