English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہالینڈ میں بحری جہاز کے کنٹینر سے 25 غیرقانونی تارکین برآمد

share with us

ایمسٹر ڈیم:20نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)یورپی ملک ہالینڈ میں پناہ گزینوں کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرانے والے بحری جہاز کے ایک کنٹینر سے 25 مہاجرین برآمد ہوئے ہیں۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ سے برطانیہ جانے والے ڈنمارک کے ایک بحری جہاز میں موجود اشیاء کو ٹھنڈا رکھنے والے ایک کنٹینر میں چھپائے گئے 25 پناہ گزین پکڑے گئے ہیں۔ یہ پناہ گزین کنٹینر میں چھپ کر سفر کر رہے تھے تاکہ غیر قانونی طور پر برطانیہ جاسکیں۔

پولیس بحری جہاز کو روٹرڈم بندرگاہ لے گئی اور اچھے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے سرد کنٹینر میں چھپ کر سفر کرنے والے پناہ گزینوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، تاحال پناہ گزینوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ جہاز کے کپتان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی تارکین وطن کو کنٹینروں کے ذریعے یورپ اسمگلکر کے ایسے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، گزشتہ ماہ برطانیہ میں ایک ٹرک سے 39 مردہ پناہ گزین برآمد ہوئے تھے، 3 نومبر کو فرانس میں ایک ٹرک سے 30 پاکستانی پناہ گزین اور 5 نومبر کو یونان میں ایک ریفریجیریٹر ٹرک سے39 افغان تارکین وطن برآمد ہوئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا