English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک، 9 زخمی

share with us

شانشی:19نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)چین میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے نتیجے میں 15 کان کن ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی چین کے صوبے شانشی میں کوئلے کی ایک کان میں گیس بھرنے کے باعث خوفناک دھماکا ہوا ہے جس سے کان مکمل طور تباہ ہوکر دب گئی، ملبے تلے دب کر 15 کان کن ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جب کہ 11 کان کن اپنی جانیں بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 15 کان کنوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ 9 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 11 کان کن دھماکے کے وقت خارجی راستے کے قریب موجود تھے اور باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے، انہی کان کنوں نے ریسکیو اداروں اور پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔ چین میں کان کنی کی صنعت منافع بخش کاروبار ہے تاہم سہولیات اور احتیاطی تدابیر کا شدید فقدان کے باعث دنیا کے 80 فیصد حادثے چین کی کانوں میں ہوتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا