English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی کو چینی افواج کے ساتھ تعاون ختم کر دینا چاہیے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

share with us

:18نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برلن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چینی افواج کے ساتھ جاری تعاون ختم کر دے۔ جرمن فوج ایک عرصے سے چینی فوجیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق چین میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال کی وجہ سے ایسا تعاون ختم ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی چند ماہرین نے جرمن حکومت سے چین کے خلاف ہانگ کانگ مظاہرین کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے باسٹھ ممالک اپنے فوجیوں کو تربیت کے لیے جرمنی بھیجتے ہیں اور ان میں چین بھی شامل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا