English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکا میں صدارتی الیکشن گوٹابايا راجا پاکسے نے جیت لیا

share with us

کولمبو:17نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)سری لنکا ميں حکمران جماعت کے صدارتی اميدوار ساجتھ پريماداسا نے صدارتی الیکشن ميں اپنے حريف گوٹابايا راجا پاکسے کے ہاتھوں شکست تسليم کر لی ہے۔ سری لنکا ميں کل ہفتے کو صدارتی اليکشن کا انعقاد ہوا تھا اور آج اتوار کی صبح تک سامنے آنے والے ابتدائی اور غير حتمی نتائج کے مطابق راجا پاکسے پچاس فيصد سے زائد ووٹ حاصل کر چکے ہيں۔ پريماداسا نے کہا ہے کہ وہ عوام کا فيصلہ تسليم کرتے ہیں۔ گوٹابايا راجاپاکسے سری لنکا ميں تامل باغيوں کے خلاف فیصلہ کن عسکری کارروائیوں کے دور ميں ملکی وزارت دفاع کے سیکرٹری تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا