English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینس میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ایمرجنسی نافذ، 2 افراد ہلاک

share with us

وینس: :17نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)اٹلی کے شہر وینس میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک جب کہ شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دنیا بھر میں سیاحت کے لیے مشہور اٹلی کے شہر وینس میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سیلاب سے وینس کا نشیبی علاقہ سینٹ مارکس اسکوائر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں گھروں، ہوٹلوں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا ہے جب کہ کاروبار اور سیاحتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں، اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے اور شہر میں چلنے والی کشتیوں کو بھی روک دیا گیا ہے۔

گزشتہ 5 دہائیوں میں آنے والی سب سے بڑے سیلاب کے نتیجے میں وینس کا 80 فیصد حصہ زیرِ آب آگیا ہے جب کہ مختلف حادثات میں اب تک 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، گزشتہ ہفتے بارشوں کے بعد سے پیدا ہونے والی سیلابی لہروں نے تباہ مچارکھی ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا