English   /   Kannada   /   Nawayathi

بچوں کو بمباری کا نشانہ بنانا اسرائیل کا جنگی جرم ہے: اسلامی جہاد

share with us

غزہ :16نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی جہاد نے جمعہ کے روز ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں بچوں کو بمباری کا نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ حالیہ ایام میں صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں بچوں کو بمباری کا نشانہ بنا کر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل سے جمعرات کےدرمیان قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر ایک بڑی جنگ مسلط کی تھی جس کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے رہ نمائوں اور بچوں سمیت 34 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

اسلامی جہاد کے ترجمان مصعب البریم نے ایک بیان میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں بچوں کی اموات کا سختی سے نوٹس لیں اور صہیونی فوج کو ایک جنگی مجرم فوج کے طورپر پوری دنیا کے عالمی اداروں کے سامنے گھیسٹا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا