English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں اسکول بند، اسرائیل نے گذرگاہیں سیل کر دیں

share with us

غزہ:13نومبر2019(:13نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)منگل کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کے اسلامی جہاد کے رہ نما ابو العطاء پرحملے اور ان کی شہادت کے بعد غزہ میں تمام اسکول بند کردیے گئے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی تمام سرحدی گذر گاہیں سیل کردی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج کی بمباری کے بعد غزہ میں تمام اسکول بند کردیے گئے ہیں۔

وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ معتصم المیناوی کا کہنا تھا کہ منگل کے روز غزہ کی پٹی میں تمام اسکول بند کردیئے تھے۔ آج بدھ کے روز جزوی طور پر غزہ میں اسکول کھولے جائیں گے۔

ادھر دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی تمام گذرگاہیں سیل کردی ہیں اور فلسطینی ماہی گیروں کے لیے شکار گاہ کا دائرہ بھی محدود کردیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا