English   /   Kannada   /   Nawayathi

بريگزٹ: فيصلے کی گھڑی آن پہنچی

share with us

لندن:19اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)برطانيہ ميں آج پارليمان کے ايک غير معمولی اجلاس ميں بريگزٹ کی نئی ڈيل پر رائے دہی ہو رہی ہے۔ کيا بورس جانسن اپنی تازہ ڈيل پر منقسم پارليمان کی حمايت حاصل کر پائيں گے؟

برطانوی پارليمان ميں آج نئی بريگزٹ ڈيل پر رائے دہی ہو رہی ہے۔ وزير اعظم بورس جانسن پارليمان کے ايک غير معمولی اجلاس ميں اسی ہفتے منعقدہ يورپی يونين کے اجلاس ميں طے پانے والی ڈيل کو پارليمان ميں پيش کر رہے ہيں۔ اس لحاظ سے آج ايک اہم دن ہے اور ارکان پارليمان کے فيصلے پر اس کا دارومدار ہے کہ اکتيس اکتوبر کو برطانيہ کا يورپی يونين سے باقاعدہ اخراج، کسی ڈيل کے ساتھ ہی ہو گا يا ڈيل کے بغير۔

برطانيہ نے قريب تين برس قبل يورپی يونين سے اخراج کے حق ميں فيصلہ کيا تھا۔ اس سلسلے ميں کرائی گئی ووٹنگ ميں يورپی بلاک سے عليحدگی کے حق ميں باون جبکہ بلاک کا حصہ رہنے کی حمايت ميں اڑتاليس ووٹ ڈالے گئے تھے۔ اس وقت سے اب تک لندن حکومت اور برسلز کے مابين مذاکراتی عمل جاری ہے اور برطانوی وزير اعظم حال ہی ميں يہ کہہ چکے ہيں کہ وہ بريگزٹ کو اکتيس اکتوبر کی طے شدہ ڈين لائن پر عملی جامعہ پہنائيں گے، چاہے کوئی ڈيل ہو يا نہ ہو۔ اب گزشتہ جمعرات جانسن نے يورپی مذاکرات کاروں کے ساتھ ايک نئی ڈيل طے کی ہے، جس کی وہ آج ملکی پارليمان سے توثيق کی کوشش ميں ہيں۔

برطانيہ ميں سن 1982 کے بعد يہ پہلا موقع ہے کہ جب ہفتے کے روز پارليمان کا ايک غير معمولی اجلاس طلب کيا گيا ہے۔ اسی دوران ہزاروں افراد کی جانب سے احتجاج کی بھی توقع ہے جو بريگزٹ پر ايک اور نئے ريفرنڈم کا مطالبہ کر رہے ہيں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا