English   /   Kannada   /   Nawayathi

چين اور امريکا کی ’تجارتی جنگ‘ ختم ہوتی ہوئی

share with us

واشنگٹن:12اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)امريکا نے ڈھائی سو بلين ڈالر ماليت کی چينی درآمدات پر اضافی محصولات معطل کرنے کا اعلان کر ديا ہے۔ يہ اضافی محصولات آئندہ منگل سے لاگو ہونا تھے۔ دوسری جانب چين نے بھی چاليس سے پچاس بلين ڈالر ماليت کی امريکی زرعی مصنوعات خريدنے کی حامی بھری ہے۔ يوں دنيا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابين گزشتہ پندرہ ماہ سے جاری کشيدگی اور ’تجارتی جنگ‘ ميں اب کمی آتی دکھائی دے رہی ہے۔ يہ پيش رفت جمعرات اور جمعے کو واشنگٹن ميں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے۔ مزيد سنجيدہ معاملات آئندہ مذاکراتی مراحل ميں زير بحث آئيں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا