English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیپال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک، 108 زخمی

share with us

کھٹمنڈو:12اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)نیپال میں مسافروں سے لدی ہوئی مسافر بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 مسافر ہلاک اور 108 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں گنجائش سے زیادہ مسافروں سے بھری ہوئی بس ہندو یاتریوں کو لیکر جا رہی تھی کہ ایک خطرناک موڑ پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری۔

بس حادثے میں موقع پر ہی 5 مسافروں نے دم توڑ دیا جب کہ 6 زخمی اسپتال میں دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔ زخمیوں کی تعداد 108 ہے جن میں سے 38 کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ 7 زخمیوں کی تعداد نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہندوؤں کی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے ہزاروں کی تعداد میں یاتری آئے تھے، ذرائع نقل وحمل کی کمی کے باعث مسافر بسوں میں گنجائش سے زائد مسافروں کو بٹھایا گیا تھا جس کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور کے قابو میں نہیں رہی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا