English   /   Kannada   /   Nawayathi

سلامتی کونسل کی ممبئی حملہ کے ذمہ دار حافظ سعید کو منجمد بینک اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اجازت

share with us

نیویارک:26/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حافظ محمد سعید سمیت 3 افراد کی جانب سے سلامتی کونسل میں درخواست دی گئی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے واحد کفیل ہیں، پاکستانی حکومت کی جانب سے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں جن کے باعث انہیں اہل خانہ کی کفالت میں مشکلات کا سامنا ہے لہذا انہیں روزمرہ اخراجات کےلیے اپنے بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دی جائے۔

اقوام متحدہ میں حافظ سعید کی اس درخواست پر کسی نے اعتراض نہیں کیا جس پر سلامتی کونسل کمیٹی نے حافظ سعید، حاجی محمد اشرف اور ظفر اقبال کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بنیادی ضروریات کےلیے منجمد اکاؤنٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت  دے دی۔

واضح رہے کہ حافظ محمد سعید کو عالمی دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے جس کے باعث ان کے اکاؤنٹس منجمد ہیں اور وہ دہشت گردی کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا