English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب ملٹی پل ویزے میں توسیع نہیں ہوگی

share with us


 جدہ:24/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ اگر ملٹی پل ویزے پر کوئی سعودی عرب آیا ہو تو اس میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔ اسے ویزے میں مقررہ قیام کی میعاد ختم ہونے سے قبل سعودی عرب چھوڑنا ہوگا اور ویزے کی باقی ماندہ مدت سے فائدہ اٹھانے کے لیے دوبارہ واپس آسکے گا۔ملٹی پل ویزہ پر آنے والے کو مجموعی طور پرسال بھر میں 3 ماہ تک قیام کی اجازت ہوتی ہے۔ ایک مرتبہ میں ایک ماہ سے زیادہ قیام کی اجازت نہیں ہوتی۔ ایک ماہ مکمل ہونے سے قبل ہی اسے ملک سے نکلنا ضروری ہوتا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری گزٹ ’ام القریٰ‘ نے وزٹ، حج اور ٹرانزٹ ویزوں کی تنظیم نو سے متعلق کابینہ کے فیصلے کی تفصیلات شائع کردی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا