English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کے قومی دن پر فضائیہ کا الخبر گورنری میں ایئرشو

share with us


شہریوں کی بڑی تعداد نے ایئرشو میں وطن کے محافظوں کی جرات، تجربے اور عزم کو سراہا


ریاض:23/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر مملکت کی فضائیہ نے الخبر گورنری میں ایک بڑے ایئر شو کا انعقاد کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایئرشو کے دوران فضائیہ کے ماہرین اور ہوابازوں نے فضاء میں طیارے اڑاتے ہوئے مختلف کرتب دکھائے اور فضائی پینٹنگز کے رنگ بکھیرے۔شہریوں کی بڑی تعداد نے ایئرشو میں وطن کے محافظوں کی جرات، تجربے اور عزم کو سراہا۔ ایئرشو میں سعودی عرب کی رائل فورس اور فضائیہ کے دستوں نے حصہ لیا۔فضائی شو کے دوران الخبر کارنیچ پر بڑی تعداد میں شہری جمع ہوئے۔ اس موقع پر فضاء قومی ترانوں اور ملی نغموں سے گونج اٹھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا