English   /   Kannada   /   Nawayathi

میں ایران کے خلاف جنگ کے حق میں نہیں ہوں، پیلوسی

share with us

واشنگٹن:21/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی کانگرس کے ایوان ِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی  کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے کے سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے جواب میں ایران کے خلاف کسی ممکنہ  فوجی کاروائی  کی قطعی طور پر حمایت نہیں کرتیں۔

کیلیفورنیا  کی ڈیموکریٹ ممبرِ ایوان پیلوسی نے نیشنل پیپل ریڈیو سے انٹرویو میں بتایا ہے کہ" یہ ایک صحافی کے وحشیانہ قتل  اور اس کی نعش کی کیمیاوی مادوں کے ذریعے  تحلیل  کرنے والے  ایک شخص کے  سامنے بڑے سکون سے تشریف فرما ہیں۔ سعودی عرب کے تحفظ اور دفاع کے لیے ہماری کوئی ذمہ داری نہیں ، یہ چیز کس معاہدے کا جزو ہے"؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر اقتصادی پابندیوں سے بڑھ کر کسی دوسرے اقدام کی جرات نہ کرنے کی وضاحت کرنے والی پیلوسی نے بتایا کہ "میں نہیں سمجھتی کہ ٹرمپ ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ ہمارے ملک میں جنگ کرنے کی خواہش نہیں پائی جاتی۔"

خیال رہے کہ پیلوسی کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سعودی  عرب کے لیے ایران کے خلاف حمایت حاصل کرنے کی غرض سے مشرق وسطی کے دورے پر موجود ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا