English   /   Kannada   /   Nawayathi

فيس بک نے ہزارہا ايپليکيشنز بند کر ديں

share with us

نیو یارک :21/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)سماجی رابطوں کی ويب سائٹ فيس بک نے ہزاروں ايپليکيشنز معطل يا بند کر دی ہيں۔ يہ اقدام ’کيمبرج ايناليٹيکا اسکينڈل‘ سے متعلق تحقيقات کے تناظر ميں اٹھايا گيا، جس ميں سامنے آنے والے حقائق کے مطابق رائے عامہ کو ايک مخصوص سمت ميں لے جانے کے ليے صارفين کا ڈيٹا استعمال کيا گيا، جو کہ پرائيويسی قوانين کی خلاف ورزی کے زمرے ميں آتا ہے۔ خارج کردہ ايپس قريب چار سو مختلف ڈيويلپرز کی ہيں۔ امريکی اخبار نيو يارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بند کردہ ايپليکيشنز کی تعداد انہتر ہزار بتائی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا