English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان میں طوفان تپاہ کے باعث 200 پروازیں منسوخ، 33000 گھر بجلی سے محروم

share with us

ٹوکیو:21/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)جاپان کے جنوب مغرب حصے میں طوفان تپاہ کی وجہ سے کم از کم 204 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور 33000 گھروں کی بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے۔مقامی میڈیا نے ہفتے کو بتایا کہ صوبہ اوکی ناوا میں تیز ہواں کی وجہ سے 33000 گھروں کی بجلی پہلے ہی کاٹی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تپاہ طوفان کے سبب اس وقت 78 میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،طوفان فی الحال اوکی ناوا کے جنوبی علاقے میں ہے اور اس کے جاپان کے مغربی کنارے اور جزیرہ نما کوریا کے ساحل سے ٹکرانے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا