English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہانگ کانگ میں مظاہرین نے دوبارہ ہوائی اڈے پردھرنا دے دیا، عالمی اداروں کی تشویش

share with us

ہانگ کانگ:02ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ہانگ کانگ میں ہزاروں مظاہرین ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی ہوائی اڈے میں جمع ہو گئے ہیں۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے مطابق، پولیس سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کہا گیا ہے اس کے  ساتھ ہی ہوائی اڈے کی جانب  آنے والی ٹرینوں کی آمد و رفت بھی روک دی گئی ہے۔

 دوسری جانب ، ہانگ کانگ کی صورت حال کو یورپی یونین کی خارجہ امور کی چیف فیدیریکا موگیرینی نے انتہائی پریشان کن قرار دیا ہے جبکہ  انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ہانگ کانگ کی مجموعی صورت حال پر اپنی تشویش ظاہر  کی ہے۔

یہ تیرہواں ہفتہ ہے جس پر ہزاروں جمہوریت نواز احتجاجی ریلی نکالنے میں کامیاب ہوئے  ہیں۔

یاد رہے کہ تین ہفتے قبل بھی جمہوریت نواز مظاہرین ہوائی اڈے کی عمارت میں داخل ہو کر احتجاج کر چکے ہیں جس کی وجہ سے فضائی آمدو رفت کو دو دنوں کے لیے روکنا پڑا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا