English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان میں حزب اللہ ۔ اسرائیل تناو کے خلاف عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل

share with us

بیروت:02ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے حزب اللہ تنظیم اور اسرائیل کے مابین  پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمےکے لیے عالمی برادری سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

لبنانی خبر ایجنسی  ایم این اے میں  جگہ پانے والی خبر کے مطابق  وزیر اعظم الحریری،  حزب  اللہ کی جانب سے جنوبی لبنان سے اسرائیل پر ٹینک شکن حملے اور اسرائیلی فوج کے جوابی حملے کا قریبی طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔

اس پیش رفت پر امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو اور فرانسیسی ایوان صدر کے سیکرٹری امینول بونے  سے ٹیلی فون  پر بات چیت کرنے والے الحریری نے  عالمی رائے عامہ سے ملک کے جنوبی علاقوں میں رونما ہونے والے ان واقعات میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

اس ملک کے جنوبی علاقوں میں متعین اقوام متحدہ کی عبوری ٹاسک فورس نے  بھی تناو میں گراوٹ لانے کے زیر ِ مقصد متعلقہ طرفین سے رابطے قائم کیے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل فوج نے  اعلان کیا تھا کہ لبنان سے اسرائیل کی سرحدوں کے اندر فوجی اڈے اور گاڑیوں پر ٹینک شکن توپوں سے حملے کیے گئے ہیں، جس پر اس نے لبنان میں بعض اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا