English   /   Kannada   /   Nawayathi

فائیو جی نیٹ ورک سکیورٹی: امریکا اور پولینڈ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر دیے

share with us

پولینڈ:02ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا اور پولینڈ نے پیر کے روز فائیو جی نیٹ ورک سکیورٹی سے متعلق ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر دیے۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کے ایک نامہ نگار کے مطابق، جو اس تقریب میں موجود تھا، امریکا کی طرف سے اس اعلامیے پر دستخط نائب صدر مائیک پینس نے کیے۔ امریکا کی طرف سے اس کے اتحادی ممالک پر یہ دباؤ ڈالا جاتا رہا ہے کہ وہ اپنے ہاں فائیو جی موبائل فون نیٹ ورک سے متعلق فیصلوں اور ان پر عمل درآمد سے چینی ٹیلی کوم کمپنی ہواوے کو دور ہی رکھیں۔ امریکا اور کئی دیگر مغربی ممالک کی طرف سے ہواوے پر جاسوسی کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا