English   /   Kannada   /   Nawayathi

 امریکہ نے داعش کے تین بڑے رہنماؤں  کی گرفتاری پر انعام رکھ دیا 

share with us


واشنگٹن:31اگست2019(فکروخبر/ذرائع) امریکہ نے داعش کے تین بڑے رہنماؤں کے متعلق اطلاع دینے والوں کے لیے 50 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم  بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ انعامی رقم امریکی ریوارڈز فار جسٹس پروگرام‘ کے تحت دی جائے گی۔دہشت گرد قرار دی جانے والی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ المعروف داعش کے جن رہنماؤں کے متعلق اطلاع دینے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں نعمان عبد نائف نجم الجبوری، سمیع جاسم محمد الجبوری اور امیر محمد سعید عبدالرحمٰن المولیٰ شامل ہیں۔ داعش کے موجودہ سربراہ ابوبکر البغدادی فی الوقت ان تینوں پہ بہت زیادہ اعتماد و بھروسہ کرتا ہے۔ یہ تینوں ان افراد میں شامل ہیں جو شام اور عراق میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد داعش کو ازسر نو ترتیب دینے کی کوشش میں مصروف ہیں۔داعش کو جب شام اور عراق میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اس کے بعد اس نے اپنی موجودگی متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے افغانستان میں ظاہر کی ہے۔


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا