English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہانگ کانگ : مظاہروں کے خلاف بھاری تعداد میں فوج دستے تعینات

share with us

بیجنگ:29اگست2019(فکروخبر/ذرائع)ہانگ کانگ میں جمہوریت پسندوں کے 3 ماہ سے جاری مظاہروں کے باعث چین کی طرف سے تازہ دم فوجی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔ہانگ کانگ میں گزشتہ چند  سالوں  کے دوران وقفے وقفے سے کئی احتجاجی تحریکیں اٹھیں اور طویل احتجاج کے بعد ختم ہوگئیں۔

حال ہی میں جمہوریت کے حامی افراد کی بڑی تعداد ہانک کانگ کی سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے۔ اس احتجاج کے پیش نظر  حفاظتی  قوتوں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود ہے جبکہ چین نے مزید فوجی دستے  بھی تعینات کیے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے  ژین واں کا کہنا ہے کہ چین کی فوج ہانگ کانگ کی خوش حالی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اور بھی زیادہ اہم اقدامات کرے گی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں تعینات فوج کی تعداد 8سے 10 ہزار ہے۔ جنھیں شمالی چین اور سابق برطانوی آرمی بیرکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ میں تین ماہ سے مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں ہانگ کانگ کے نئے لیڈر کے انتخاب کے سلسلے میں منصفانہ اور آزادانہ طور پر ووٹ دینے کا اختیار دیا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا