English   /   Kannada   /   Nawayathi

اٹلی میں نئی مخلوط حکومت کے قیام کی امید پیدا ہو گئی

share with us

 

روم :29اگست2019(فکروخبر/ذرائع)اٹلی میں حکومتی بحران کے حل ہو جانے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ملکی صدر سرجیو ماتاریلا آج جمعرات کو عبوری وزیر اعظم جوزیپے کونٹے سے ملاقات کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ صدر ماتاریلا کونٹے کو فائیو اسٹار تحریک اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ’پی ڈی‘ کے اشتراک سے نئی حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپ دیں گے۔ صدر ماتاریلا بدھ کو ان دونوں جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔ کونٹے کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔ فائیو اسٹار تحریک اور سوشل ڈیموکریٹس نے نئی مخلوط حکومت کے قیام پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا