English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا بھر میں کلسٹر بموں سے ہونے والی ہلاکتوں میں کمی

share with us

 

نیویارک:29اگست2019(فکروخبر/ذرائع)دنیا بھر میں کلسٹر بموں سے ہونے والی ہلاکتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تخفیف اسلحہ سے متعلق آج جاری کی جانے ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کلسٹر بموں کے پھٹنے سے 149 ہلاکتیں ہوئیں اور یہ تعداد 2018ء کے مقابلے میں نصف ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کمی کی وجہ یہ ہے کہ شام اور یمن میں اس طرح کے بارود کا استعمال روک دیا گیا ہے۔ دنیا کے 106 ممالک نے کلسٹر بموں کے استعمال پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس کے بعد سے ان بموں کے ذخیرے میں نناوے فیصد کی کمی آ چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا