English   /   Kannada   /   Nawayathi

يورپ میں خسرہ تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈبلیو ایچ او

share with us

:29اگست2019(فکروخبر/ذرائع)يورپ میں خسرے کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران یورپی براعظم میں خسرے کے تقریباً نوے ہزار واقعات سامنے آئے۔ اس ادارے نے مزید بتایا کہ 2018ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ تعداد دو گنا تھی۔ ساتھ ہی اس پیش رفت کے بعد برطانیہ، البانیہ، چیک جمہوریہ اور یونان کی خسرے سے پاک ممالک کی حیثیت بھی ختم ہو گئی ہے۔ اس مرض سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں یوکرائن، قزاقستان،جارجیا اور روس ہیں۔ خسرے کے نوے ہزار میں سے اٹھہتر فیصد کیسز انہی ممالک میں دیکھنے میں آئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا