English   /   Kannada   /   Nawayathi

میکسیکو میں حملہ آوروں نے بار کو آگ لگادی، 23 افراد جھلس کر ہلاک

share with us

میکسیکو سٹی:29اگست2019(فکروخبر/ذرائع) میکسیکو میں حملہ آوروں نے ایک بار پر حملہ کرکے آگ لگادی جس کے نتیجے میں 8 خواتین سمیت 23 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ 13 زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے جنوبی علاقے میں واقع ’ بار کابالو بلانکو‘ پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کردیا اور بار کے اندر پٹرول بم پھینک کر آگ لگادی، حملہ آوروں نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران 23 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 15 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں جب کہ 13 افراد زخمی ہیں جن میں 4 حالت کی نازک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور بار کو نذر آتش کرنے کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ 8 سال بعد دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ 2011ء میں ایک کیسینو پر حملے میں 52 افراد مارے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا