English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی مسلمان خاتون رکن پارلیمان کی حکومت ہند سے اپیل

share with us

واشنگٹن:28اگست2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے کشمیر میں مسلسل کرفیوکوانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے وادی میں جارحیت کے استعمال کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔  

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں پر اپنی ایک ٹویٹ میں بھارتی حکومت سے مواصلاتی نظام، انسانی حقوق کے احترام اور مذہبی آزادی کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں کو وادی کے زمینی حقائق سے مکمل آگاہی فراہم کی جائے تاکہ وادی کی صورت حال واضح ہوسکے۔

امریکی رکن پارلیمنٹ نے مزید لکھا کہ بھارت کشمیر میں جارحیت کے استعمال سے باز رہے، وادی میں مذہبی آزادی پر پابندی ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارت عالمی اداروں کو خطے تک رسائی کے مواقع مہیا کرے تاکہ صورت حال کا درست جائزہ لیا جاسکے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں گزشتہ 24 دنوں سے کرفیو نافذ ہے اور اس دوران صرف نقل وحمل پر ہی پابندی عائد نہیں بلکہ موبائل، نیٹ اور ٹیلی فون سروس بھی معطل ہیں جس کے باعث وادی کا پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا