English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کے ماہرین کو داخلہ کی اجازت دے، اقوام متحدہ

share with us

نیویارک:28اگست2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بھارت  کشمیر میں انسانی حقوق کے ماہرین کو داخلہ کی اجازت دے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشل بیچلٹ اور سابق ہائی کمشنر زید الراعد حسین نے  کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ بندشوں سے کشمیر کی  عوام محصور ہو کر رہ گئی ہے اور حالیہ دنوں میں مظاہرین پرآنسو گیس کی شیلنگ سے کئی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں ،انہوں ںے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ وہ  کشمیر میں انسانی حقوق کے ماہرین کو داخلہ کی اجازت دے،  کشمیرکی صورتحال کی بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائے۔

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریز کا کہنا ہے کہ ہیومن رائٹس حکام بھارت سے رابطے میں ہیں اور امید ہے جلد انسانی حقوق ماہرین کوکشمیر تک رسائی دی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا