English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان کے جنوبی حصے میں ریکارڈ بارشیں اور سیلاب، کم از کم دو شہری ہلاک

share with us

 

کیوشو 28اگست2019(فکروخبر/ذرائع)جاپان کے جنوبی حصے میں ریکارڈ بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جاپانی جزیرے کیوشو پر پیدا ہونے والی اس صورتحال کے بعد وہاں ایمرجنسی انتباہ جاری کر دیا گیا اور وہاں سے قریب ساڑھے آٹھ لاکھ لوگوں کو نکالنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ جاپانی محکمہ موسمیات نے اس علاقے کے لیے خطرے کی بلند ترین سطح پانچ کا الرٹ جاری کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا