English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین کا امریکی جنگی بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار

share with us

بیجنگ:28اگست2019(فکروخبر/ذرائع)چین نے ایک امریکی جنگی بحری جہاز کی اپنے بندرگاہی شہر چنگ ڈاؤ کا دورہ کرنے کی درخواست رد کر دی ہے۔ امریکی دفاعی حکام نے یہ بات خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتائی۔ ایک دفاعی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس جنگی بحری جہاز نے اتوار 25 اگست کو وہاں پہنچنا تھا مگر چین نے اس سے قبل ہی یہ درخواست رد کر دی تھی۔ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاملات پر تناؤ موجود ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا