English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان کا افغان چیک پوائنٹ پر حملہ، 14 ہلاکتیں

share with us

کابل:28اگست2019(فکروخبر/ذرائع)طالبان نے افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کر کے ایک حکومت نواز ملیشیا کے 14 ارکان کو ہلاک کر دیا۔ یہ بات پولیس کے ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے آج بدھ کے روز بتائی۔ ولی زادہ کے مطابق طالبان نے یہ حملہ ضلع روبات سنگی میں منگل کی شب کیا، جس میں سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران نامعلوم تعداد میں طالبان بھی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ دوسری طرف مشرقی صوبے ننگرہار میں گزشتہ روز ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک یونیورسٹی پروفیسر ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ یہ بم ان کی کار پر نصب کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا