English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی دھمکیاں سیاسی نعرہ بازی کے علاوہ کچھ نہیں، چینی وزارت خارجہ 

share with us



 حالیہ واقعات کے بعد امریکہ کی جانب سے جو ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے، وہ سب سیاسی نعرے بازی ہے،ترجمان
بیجنگ:27اگست2019(فکروخبر/ذرائع)چین نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اضافی چارج نافذ کرنے کے امریکہ کے فیصلے کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیوں اور ڈرانے سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر حالیہ واقعات کے پیش نظر امریکی کمپنیاں چین سے واپسی کر لیتی ہیں تو دیگر کمپنیاں اس خلا کو پْر کردیں گی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کے بعد امریکہ کی جانب سے جو ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے، وہ سب سیاسی نعرے بازی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا