English   /   Kannada   /   Nawayathi

تھائی لینڈ میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر

share with us

بینکاک:24جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ہیومن رائٹس واچ کے مطابق تھائی لینڈ کی حکومت انسانی حقوق کا احترام ممکن بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ بدھ کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پرَایُت چَان اُوچَا کی دوسری مدت اقتدار میں بھی انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہے۔ سابق فوجی رہنما پرَایُت چَان اُوچَا نے سن دو ہزار چودہ میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے پانچ سال بعد وہ ملک کے وزیر اعظم بن گئے تھے۔ اس سابق فوجی جرنیل نے اقتدار سنبھالتے ہی سیاسی پارٹیوں پر پابندی عائد کر دی تھی جبکہ متعدد سیاسی رہنماؤں کو پابند سلاسل بھی کر دیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا