English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کوریائی فضائی حدود کی خلاف ورزی دانستہ نہیں تھی، روس

share with us

ماسکو:24جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ روس نے جنوبی کوریائی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق ماسکو کے طیاروں کی طرف سے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی دانستہ نہیں تھی بلکہ اس کی وجہ تکنیکی خرابی بنی تھی۔ سیول حکومت کی طرف سے اس بارے میں احتجاج کے فوری بعد پہلے ماسکو نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی طیارے جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں داخل ہی نہیں ہوئے تھے۔ تاہم بعد ازاں چھان بین کے بعد روسی فضائیہ نے اپنی غلطی تسلیم کر لی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا